کراچی کے سرکاری سکولوں کیلئے نیلے رنگ کا فرنیچر تیار

Nov 22, 2023 | 20:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سرکاری اسکولوں کیلئے نیلے رنگ کی 8 ہزار ڈیسک تیار کرلیے گئے ہیں جن پر 15 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ایک نئی کمپنی کو فرنیچر کی خریداری کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسکولز نے بتایا کہ شہر کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس مرتبہ فرنیچر کا رنگ تبدیل کرکے نیلہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم کا الیکشن سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں میں دو سال قبل گندمی رنگ کی ڈیسک تیار کیے گئے تھے اور فرنیچر کی خراب کوالٹی کی بھی شکایتیں سامنے آئی تھیں۔

گذشتہ روز فرنیچر میں کرپشن کے معاملے پر نجی کمپنی کا ٹینڈر معطل کردیا گیا تھا۔