کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کا کانووکیشن، 167 طلباء کو اسناد دی گئیں

Nov 22, 2022 | 16:34:PM
کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کا کانووکیشن، 167 طلباء کو اسناد دی گئیں
کیپشن: اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے کانووکیشن میں 167طلباء کو ایم بی اے، ایگزیکٹو ایم بی اے اور ایم ایس بزنس اینالیٹکس پروگرامز کی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں کے ایس بی ایل کے بانی و چیئرمین حسین داؤد، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، بورڈ آف ٹرسٹیزکے ممبران، گریجویشن کرنے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اسکول کے بانی و چیئرمین حسین داؤد نے حاضرین کو مبارکباد پیش کی اورگریجویشن کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید سیکھنے کا عمل جاری رکھیں اور مستقبل میں اپنی کوششوں میں عاجزی اختیار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

طلباء کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے اور اُنھیں معاشرے کی بہتری کیلئے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ترغیب دیتے ہوئے تقریب کے کلیدی مقرر اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے خدمت خلق اور انسان دوستی کے حوالے سے اپنی زندگی کا سفر بیان کیا۔ 

اسکول کے ریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مبشر حمید نے KSBL سے گریجویشن کرنے والے تمام طلباء کو سراہتے ہوئے کہا انہیں طلباء کی کامیابیوں پر فخر ہے، خوشی کے اس موقع پر آپ کے جوش و جذبے اور مستقبل کی مزید کامیابیوں پر آپ کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور یقین ہے کہ آپ کو حقیقی قیادت کی روشن مثال بننے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔