خواتین کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ، 2 خواتین فلائٹ سے آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر)ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے 2 مسافر خواتین کو انٹرنیشنل فلائٹ سے آف لوڈ کروا دیا۔
ایف آئی اے نے ملتان میں خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے ملتان ائیرپورٹ سے اس گینگ کے 5 ایجنٹوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
اس گروہ کے ارکان نے بعض خواتین کو فیملی ویزا پر عمان بھجوانے کی کوشش کی۔ ان خواتین کو عمان میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جانا تھا۔ انہیں بیرون ملک ملازمت اور دولت کی فراوانی کا جھانسہ دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کر کے دو خواتین کو فیک دستاویزات اور غلط بیانی کے ذریعہ بیرون ملک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
جعلی معلومات اور دھوکہ دہی سے ویزے حاصل کرنے کے عمل میں معاونت کرنے والے افراد کے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کے ھکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے خواتین کو ملازمت اور بہتر زندگی کا جھانسہ دیا۔
ملتان ائیرپورٹ سے پکڑے گئے افراد کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا گیا ہے۔