آوارہ کتوں کو زہر دینے، گولی مارنے یا تلف کرنے پر مستقل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو زہر دینے، گولی مارنے یا تلف کرنے پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے۔
عدالت عالیہ نے آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور ان پر تشدد کے خلاف درخواست کا فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
درخواست اسلام آباد کی شہری نیلوفر اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر ہی کتے کے باؤلے یا لاعلاج ہونے کی تصدیق اور طبی طریقے سے نجات دے سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات اور ویکسینیشن کا ڈیٹا بیس بنانے اور جانوروں پر ظلم کی رجسٹری قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں قائم آوارہ کتوں کے آبادی کنٹرول سینٹر کے ریکارڈ اور ایس او پیز کو شفاف بنانے کا بھی حکم دیا۔