اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی قراردادمنظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) سندھ اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان کی جانب سے پیش کی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ رکھا جائے،وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا پرانا نام بحال کیا جائے۔
بعد ازاں،سندھ اسمبلی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم شہباز شریف