توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

May 22, 2025 | 19:41:PM
توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
کیپشن: زیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس  منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ 

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

 وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح توانائی کےشعبے میں اصلاحات ہے،گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے.

 وزیرِ اعظم نےمقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا،علاوہ ازیں، وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی.

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا،وزیرِاعظم