عید قربان سے قبل بڑا فیصلہ: سینٹری ورکرز و آفیسرز کی ٹرانسفر پر مکمل پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عید قربان سے قبل صفائی کے خصوصی آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینٹری ورکرز اور افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان کے مطابق اس پابندی کا مقصد عید قربان کے موقع پر صفائی کے میگا آپریشن کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اقدام آپریشنل تسلسل کو برقرار رکھنے اور کارکردگی کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل بین سے نہ صرف عملے کی مکمل دستیابی یقینی ہوگی بلکہ صفائی کے لیے بہترین حکمت عملی ترتیب دینے میں بھی مدد ملے گی عید قربان کا میگا صفائی آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات میں دی گئی آسامیوں پر امیدوار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل بین کے دائرہ کار میں نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں 5 دن بعد بڑی کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟