سونے کی قیمت میں 5 دن بعد بڑی کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

May 22, 2025 | 17:01:PM
سونے کی قیمت میں 5 دن بعد بڑی کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اورعالمی مارکیٹ میں مسلسل 5 دن اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر پر آگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کی بڑی کمی کے بعد تین لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور دس گرام 1629 روپے گر کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے پر آگیا ہے۔

عالمی اور مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 38 روپے کمی کے بعد 3428 روپے اور فی اونس 0.38 ڈالر کمی کے بعد 32.70 ڈالر پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں بڑی تباہی: نئی بابا وانگا نے پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ پانچ روز کے دوران 14200 روپے اور فی اونس 142 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔