جاپان میں بڑی تباہی: نئی بابا وانگا نے پیشگوئی کردی

May 22, 2025 | 15:17:PM
جاپان میں بڑی تباہی: نئی بابا وانگا نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی بابا وانگاکے نام سے مشہور جاپانی آرٹسٹ نے جاپان میں ایک بڑی تباہی کی پیشگوئی کردی۔

دنیا میں آئندہ سالوں کے دوران قدرتی آفات سے متعلق کئی پیش گوئیاں کی جا چکی ہیں، اب جاپان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا کی تشویش میں اضافہ کر دیاہے جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان آنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنے سیاحتی دورے تک منسوخ کردیئے ہیں۔

ریو تاتسوکی کی 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت سمیت  ماضی کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں،اب ان کی نئی کتاب ”دی فیوچر آئی سا“ کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آنے کا امکان ہے جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے 3 گنا زیادہ طاقت ور ہوگا۔

 اس پیش گوئی کے بعد ہانگ کانگ کی ایک مشہور ٹریول ایجنسی WWPKG نے کہاہے کہ جاپان جانے والے سیاحوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ خوف،اضطراب اور سونامی جیسے خطرات نے سفری رجحانات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اگرچہ جاپانی حکام نے تاتسوکی کی پیشگوئی کو تسلیم نہیں کیا،تاہم چینی سفارتخانے نے اپریل 2025 میں جاپان میں موجود اپنے شہریوں کو قدرتی آفات کے خلاف ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس سے خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ موضوع #July2025Prediction کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کچھ لوگ اس پیش گوئی کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور کچھ محض اسے ایک اتفاق قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

ٹوکیو یونیورسٹی میں قدرتی آفات کی روک تھام کے ماہر سیکیا ناؤیا کاکہناہے کہ آج کے سائنسی معیار کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ ہم بالکل بتا سکیں کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا،اگر جولائی میں کوئی زلزلہ آتا ہے تو وہ محض ایک اتفاق ہوگا اور اس افواہ کی تصدیق نہیں ہو گی۔

میاگی گورنر یوشی ہیرو مورائی (Yoshihiro Murai) نے اپریل 2023 کو عوامی تشویش کے جواب میں کہاتھا کہ وہ غیر سائنسی دعوؤں کو نظرانداز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ اس سے سیاحت کا نقصان ہوسکتا ہے۔