پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

May 22, 2025 | 15:39:PM
پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پہلے اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:خضدارحملے میں بھارتی کردار ثابت کریں گے: وزیر دفاع

ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔