نئی دہلی میں طوفانی بارشوں سے تباہی و بربادی

May 22, 2025 | 11:57:AM
نئی دہلی میں طوفانی بارشوں سے تباہی و بربادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں سے شہر میں درخت اُکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ : انسانی سمگلر سعید سنیار گجرات سےگرفتار