یونان کشتی حادثہ : انسانی سمگلر سعید سنیارا گجرات سےگرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سعید سنیارا جون 2023ء میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنے لایا تھا۔
واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ اہم خبر