پولیس کا حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ

May 22, 2024 | 18:48:PM
پولیس کا حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرنے  پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئی۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر  سانحہ 9 مئی کے بعد روپوشی ختم کر کےمنظر عام پر آ گئے تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس بھی کی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس ان کو گرفتار کرنے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئی تا ہم پولیس  اہلکاروں کی وہاں پہنچنے سے پہلے ہی حماد اظہر پشاور کیلئے روانہ ہوگئے تھے ۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر  سانحہ 9مئی کے بعد روپوشی اختیار کرنے کے بعد  آج ہی اسلام آباد میں منظر عام پر آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بنوں: نامعلوم افرد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی