پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ۔شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

May 22, 2022 | 15:14:PM
پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ۔شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)      گورنر پنجاب کے معاملہ  پروزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے اور اس سلسلے میں انہوں نےصدر مملکت عارف علوی کو  جوابی خط بھی لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق ’صدر کی خوشنودی تک گورنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا‘ لہذا موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ عمر سرفراز گورنر پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں۔

یہ بھی پڑھیںعام انتخابات کی تیاریاں شروع۔الیکشن کمیشن کا بڑا حکم آ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ شیخ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 دن میں صدر کا جواب نہ آنے پر شیخ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔