سپورٹ ملے تو وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔رانا ثناء

May 22, 2022 | 09:25:AM
رانا ثنا نے حقیقت بتا دی، فائل فوٹو
کیپشن: رانا ثنا نے حقیقت بتا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے تو وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، اگر ہمارے ہاتھ پائوں باندھے گئے تو ہوسکتا ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس جائیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ادارے سپورٹ کریں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں، پتا نہیں تھا عمران کو نکالنے کے بعد ہمارے ہاتھ پائوں باندھ دیئے جائینگے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دینگے، اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ ہم اپنی مدت پوری کریں۔

عدالت میں پیشی کے بعد عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ، لوگوں کے مسائل حل کرنے سے روکا گیا تو جو ذمہ دار ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا، ہمارے خلاف چار سال تک ظلم اور زیادتی کا سلسلہ چلتا رہا، چیف جسٹس پاکستان اس پر بھی نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:      معروف گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں