بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر وجے پیٹل چل بسے

May 22, 2021 | 19:31:PM
بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر وجے پیٹل چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈ کے نامور میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق 78 سالہ میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل اورسریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور ہوئی تھی اوراس جوڑی نے 80 کی دہائی میں کئی ہٹ گانوں کی موسیقی دی۔
 وجے پٹیل بیٹے کے ساتھ بھارتی شہر ناگپور میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
لکشمن نے سلمان خان کی فلموں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں موسیقی ترتیب دی جس میں سے کئی گیت سپر ہٹ ثابت ہوئے۔
رام لکشمن جوڑی نے ایجنٹ ونود، ترانا سمیت کئی فلموں میں بھی موسیقی دی، اس کے علاوہ انہوں نے 70 سے زائد ہندی، مراٹھی اور بھوجپوری فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال ماں بن گئیں، لڑکا ہوا یا لڑکی؟