ٹریننگ نہ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف بڑی کاروائی کا فیصلہ 

Mar 22, 2022 | 13:31:PM
ٹریننگ نہ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف بڑی کاروائی کا فیصلہ 
کیپشن: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نےسنگل نیشنل کریکولم پر ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایس این سی ٹریننگ کرنے والے اساتذہ سے سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔اب سکول انفرمیشن سسٹم سے اساتذہ اپنے ٹریننگ سرٹیفیکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

95 فیصد سے کم حاضری والے اساتذہ بھی اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

  اس کے علاوہ ٹریننگ نہ لینے والے اساتذہ کو فیس ٹو فیس لاہور میں ٹریننگ کرنا پڑے گی ۔

سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق تمام اساتذہ کیلئے یکم اگست سے ایس این سی پر ٹریننگ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟