کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟

Mar 22, 2022 | 13:01:PM
کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟
کیپشن: سجل علی احد رضا میر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر سے متعلق اہم خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پر سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کے اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔اس سے قبل انسٹا گرام پر سجل علی کا نام ’سجل احد میر‘ جبکہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ  احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ لکھ لیا ہے.

  یادرہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ سجل علی  کاشوہر کا نام اپنے نام سے ہٹانے پرمداح  تشویش میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باراتیوں نے محنت کش مار ڈالا۔ظالم لاش کے سامنے کھانا کھاتے رہے

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی