گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر عمران ندیم نے حلف اُٹھا لیا، کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب سپیکر عمران ندیم نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، جبکہ ملک کفایت الرحمان بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ملک کفایت الرحمان سے سپیکر عمران ندیم نے حلف لیا، گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 30 ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری اور عبدالعلیم خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
آئی پی پی کے رہنما عون چودھری کے مطابق پارٹی گلگت بلتستان کابینہ کا حصہ بنے گی اور کابینہ سازی سے متعلق امور باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع