ایران ،اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی، 69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نعمت اللہ) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں 1 طلباء اور 68 زائرین ہیں۔
تفتان بارڈرکے راستے 12 جون سے اب تک پاک 2592پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جن میں 763 طلباء اور طالبات،1829 زائرین کی واپسی ہوئی ہے،آج تفتان بارڈر سے 750 افراد پر مشتمل کانوائے کوئٹہ کے لیے روانہ کیا گیا جو ایف سی اور لیویز فورس کی سخت سکیورٹی میں روانہ کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء لمنعیم کے مطابق بلوچپاکستان ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو کھانے ، پانی ، بستر اور میڈیکل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی حملہ، فرانسیسی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب