قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل طلب
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل 12 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا ،وزیر دفاع وزیر داخلہ نائب وزیراعظم وزیر خزانہ اور دیگر بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی،اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے ،اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازعے پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایران کی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے،اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پھر زلزلہ، جون کے مہینے میں 52 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس