ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،روس کی مذمت

Jun 22, 2025 | 19:15:PM
ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،روس کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل قراردادوں کو پامال کیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،امریکا کا اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہناتھا کہ ایران پر حملے سے عالمی جوہری عدم پھیلاؤ نظام کو نقصان پہنچا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)فوری، غیر جانبدار اور شفاف رپورٹ جاری کرے، سلامتی کونسل امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کرے۔

روس کا مزید کہناتھا کہ ایران پر امریکی حملے سے تابکار اثرات کا خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی شدید خطرے میں پڑ چکی ہے، فوری طور پر جارحیت کا خاتمہ اور سفارتی کوششیں تیز کی جائیں، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جوہری تنصیبات پر امریکی حملے،اتحادیوں کا پیوٹن سے ایران کیلئے فوجی تعاون دینے کا مطالبہ