امریکا کا ایران پر حملہ: سعودی عرب، عراق، کویت سمیت کئی ملکوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سعودی عرب، عراق، کویت، کیوبا، چلی، میکسیکو اور وینزویلا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کردی، مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
ہفتہ اور اتوار کی رات امریکا نے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کردی، سعودی وزارت خارجہ نے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ:شاہین آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نازک حالات میں بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرے، ایران کے مسئلے کو سفارتکاری سے حل کیا جائے۔
دوسری جانب کویت اور عراق نے بھی امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر کیوبا، چلی، میکسیکو اور وینزویلا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔