بگ بیش لیگ:شاہین آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بگ بیش لیگ میں 3 کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا ۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے۔ یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔
انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، بھگڈرمچ گئی، ہلاکتیں
شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی ہو جائے گی، اگر کراؤڈ ’’آفریدی آفریدی‘‘ کے نعرے لگائے تو توانائی مزید بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسبین ہیٹ کے ساتھ ایک اور ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں تین ٹائٹلز جیتے، اب بی بی ایل میں بھی پہلے ہی سیزن میں کامیابی کا خواب ہے، ٹیم اور مینجمنٹ کا اعتماد کھلاڑی کو نکھارتا ہے۔