بنوں: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فاسٹ باؤلر نےوسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔