جسپریت بمرا انگلینڈ ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں  زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیا ئی باؤلر بن گئے

Jun 22, 2025 | 10:09:AM
  جسپریت بمرا انگلینڈ ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں  زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیا ئی باؤلر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت  کے فاسٹ باؤلر  جسپریت  بمرا   انگلینڈ ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیا ئی باؤلر بن گئے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  بھارت کے فاسٹ باؤلر  جسپریت بمرا  نے سابق سٹار باؤلر  وسیم اکرم کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے  انگلینڈ ، آسٹریلیا  اور جنوبی افریقہ  میں  سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیا ئی باؤلر   کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ 

  یہ بھی پڑھیں:بھارت کیلئے  ایک اور سبکی۔۔۔

  لیڈ ز میں  کھیلے جانے والے انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ میچ کی  پہلی اننگز میں 3 وکٹیں  حاصل کرنے کے بعد جسپریت بمرا کی وکٹوں کی تعداد 148  ہو گئی ، اس سے قبل یہ  ریکارڈ  پاکستان کے سابق کپتان  وسیم اکرم  کے پاس تھا جنہوں نے 146 وکٹیں حاصل  کر رکھی تھیں۔