"بوم بوم تل ابیب" اسرائیل کیخلاف گانا وائرل

Jun 22, 2025 | 11:42:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ہونے والی تباہی پر مبنی طنزیہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اسرائیل پر برستے میزائلوں کی ویڈیو اور پرکشش بیٹ کی وجہ سے اس گانے ’بوم بوم تل ابیب‘ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 اس کے سیاسی اور طنزیہ پیغام نے بھی دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی ہے۔

یہ گانا 20 جون کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور تھریڈز پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

 ویڈیو میں تل ابیب کے ساحلوں، نائٹ کلبز اور سڑکوں پر میزائل حملوں کے ویژوئلز دکھائے گئے ہیں

، جبکہ بیس لائن کے ساتھ دھماکوں کی آوازوں کو موسیقی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی

 گانے کے بول اسرائیل پر طنز کرتے ہوئے قانونِ انتقام کا حوالہ دیتے ہیں۔

بول یہ پیغام دیتے ہیں کہ جس طرح غزہ میں بوم بوم کی آوازیں سنی گئیں، اب وہی شور تل ابیب میں بھی سنائی دے رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ جب غزہ پر بم برسے تو اسرائیلی ہنس رہے تھے، اب ان کے نائٹ کلبوں پر میزائل گرتے ہیں تو موسیقی کیوں نہ ہو؟ بوم بوم تل ابیب!

یہ گانا ایران، لبنان، ترکیہ، پاکستان اور دیگر ممالک میں اسرائیلی اقدامات پر تنقید کرنے والوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

 ہزاروں صارفین اس گانے پر مبنی میمز اور طنزیہ تبصرے بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔

 گانے کے تخلیق کاروں نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔