پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر سے صحتیاب

Jun 22, 2021 | 18:27:PM
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر سے صحتیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ وہ کینسر سے صحتیاب ہوگئی ہیں اور ان کے تمام کینسر کے ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں۔

نا دیہ جمیل نے انسٹا گرا م پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنائی او ر اس ے سا تھ ہی سا تھ تما م حا لات بھی تفصیل سے وا ضح کر دئیے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باقاعدہ طور پر کینسر کو شکست دے دی ہے، خدا کے فضل وکرم سے کینسر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے سفر اور اس دوران وقت دینے پر دوستوں اور ساتھی اداکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یا د رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کینسر کی تشخیص سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل