اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 22, 2021 | 17:30:PM
اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جسے مداح بھی پسند کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بن گئی ہیں۔وہ اب ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

ان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارقرار دیا جاتا ہے۔ ایک اور کردار عائزہ خان ٹی وی اسکرین پر ادا کرنے جا رہی ہیں جس کی لا تعداد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

یا د رہے کہ عائزہ خان کے اس کردار کا نام ’ گیتی ‘ ہوگا اور اسی نام پر عائزہ خان کی جانب سے حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک کا اکاﺅنٹ بھی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف