طالب علم زیادتی کیس۔۔عزیز الرحمٰن کے بیٹوں کو ریلیف مل گیا

Jun 22, 2021 | 15:30:PM
طالب علم زیادتی کیس۔۔عزیز الرحمٰن کے بیٹوں کو ریلیف مل گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے طالب علم سے زیادتی کے کیس میں ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس سے 30جون کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ملزم  مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن ،وصی الرحمان نے ضمانتوں کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم نے تینوں ملزموں کی 30 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔اس موقع پر درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پرحریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا