مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پرحریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا  

Jun 22, 2021 | 11:28:AM
مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پرحریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے زیادتی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر  ردعمل   کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

 ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری  ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسول سجا کر طالبعلموں سے  زیادتی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔حریم شاہ نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔اسلام میں استاد کو والد کا درجہ دیا گیاہے ۔ عزیز الرحمٰن کے اس فعل سے مجھے بہت افسوک ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ کیا یہ قوم لوط کا عذاب بھول گئی ہے کہ جب ان ظالموں پر پتھروں کی بارش ہوئی تھی ۔لگتا ہے یہ لوگ سب کچھ بھول گئے ہیں اور گمراہی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علم زیادتی کیس۔۔عزیز الرحمٰن کے بیٹوں کو ریلیف مل گیا
 اداکارہ حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔

 یہ بھی پڑھیںسال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کون سی ہے۔۔؟