سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کون سی ہے۔۔؟

Jun 22, 2021 | 09:58:AM
سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کون سی ہے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے گزشتہ برسوں میں کچھ بہترین اور پاور فل پرفارمنس دیئے ہیں۔ فی الحال وہ اپنی اگلی تھرلر فلم ’بلائنڈ‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اس فلم کو سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم مانا جارہا ہے۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق سونم کپور  نے خود کو اس فلم کے مطابق اپنے کردار میں ڈھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اس فلم کے لئے سونم کو انتہائی سخت ٹریننگ سے گزرنا پڑا۔ ہدایتکار شوم ماکھیجاکے ساتھ اپنے کردار کی باریکیوں کو سمجھنے سے لے کر شوٹنگ کے دوران اپنا کا ہاتھ زخمی ہونے تک سونم نے اپنے جنون سے سامعین کو دنگ کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونم کپور نے اپنے کردار میں دل کی گہرائیوں سے کام کیا ہو۔ فلم رانجھنا کے لئے زویا کے کردار کے لئے سونم نے سکرین پر ایک طالب علم کے رول کو بہترطور پر ادا کرنے کیلئے دہلی میں سٹوڈنٹ تھیٹر سوسائٹی کے ساتھ سٹریٹ پلے سیکھا اور اس کی مشق کی۔ جب فلم نیرجا میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے  نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے آنجہانی فلائٹ اٹینڈنٹ کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔صرف یہی نہیں اس نے اپنے چہرے کے تاثرات کو درست کرنے کے لئے نیرجا بھانوٹ کے ویڈیوز / اشتہارات دیکھنے میں کئی گھنٹے گزارے۔

اسی طرح  زویا فیکٹر کے لئے جس پر فلم مبنی ہے اس ناول کو پڑھنے کے علاوہ  اس کے مصنف کے ساتھ بیٹھ کر اپنے کردار کی بہتر تفہیم حاصل کی۔ غیر روایتی اور کثیر جہتی کرداروں کے لئےمشہور اداکارہ کودوبارہ بڑے پردےپر دیکھنے کیلئےملک کے ناظرین بڑی بے صبری سے انتظار کرہے ہیں اور یہ جاننے کیلئے متجسس ہیں کہ آخر فلم ’بلائنڈ‘ میں کیا دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  نصرت جہاں کا شوہر سے اختلافات کے بعد فوٹو شوٹ, مداحوں کے عجیب و غریب سوالات