سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی: دو دہشتگرد گرفتار،اہم انکشافات

Jun 22, 2021 | 14:58:PM
سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی: دو دہشتگرد گرفتار،اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے دو دہشتگرد گرفتار، دہشتگردنوے کی دہائی سے 2003 تک متحرک تھے۔
 تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نےساتھیوں سمیت بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے،ان کا مقصد سندھ کے بارڈر پر را کا نیٹ ورک مضبوط کرنا تھا، اصل مقصد بارڈر پر سلیپر سیل متحرک رکھنا تھا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل سے رابطے کا انکشاف کیا،واسع جلیل اور انیس ایڈوکیٹ کا کام لڑکوں کو بھارت بھیجنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    شہبازشریف ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے