شہبازشریف ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے

Jun 22, 2021 | 13:39:PM
شہبازشریف ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ نیوز)شہباز شریف ایف آئی اے کے دفتر سے پوچھ گچھ کے بعد واپس روانہ ہو گئے،شہباز شریف تقریباً ایک گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔
  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 11 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ 11 بجکر 47 منٹ پر ایف آئی اے لاہور کے دفتر پہنچ گئے۔ جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کئےگئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا تھا ۔شہباز شریف کو ان کے مشیر کے ذریعے پہلے ہی سوالنامہ بھجوایا گیا تھا جو 20 سوالوں پر مشتمل تھا، اپوزیشن لیڈر کو ان سوالوں کے جوابات بمعہ دستخظ کے دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی،جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    فیروز خان کا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ !!!وضاحت کردی