موسی مانیکا کی ضمانت منظور،زخمی ذاتی ملازم سے صلح کرلی

Jul 22, 2025 | 23:05:PM
 موسی مانیکا کی ضمانت منظور،زخمی ذاتی ملازم سے صلح کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی اپنے ذاتی ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے کے کیس میں مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح ہو گئی۔ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک پتن میں علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت میں ملزم موسیٰ مانیکا کو  پیش کیا گیا، جہاں فریقین میں صلح ہونے پر مجسٹریٹ نے موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق فریقین نے عدالت میں اپنی صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔پاکپتن پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے کا ٹرائل ہو گا جس میں فریقین کے دوبارہ بیان لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد کی ملاقات