مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں بیٹے کی ہلاکت کا خوف ،باپ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف) مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں بیٹے کی ہلاکت کا خوف ،باپ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خوف سے ملزم کی جان کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کا احترام کریں , کوئی جرم کیا ہے تو خود کو سرینڈر کریں ،خدشات کی بناء پر مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں کسی کو نہ مارنے کا حکم کیسے دیا جاسکتا ہے، چیف جسٹس نے درخواست گزار کے ملزم بیٹے کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالے ملزم کی جان کے تحفظ و بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ،،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ڈی پی او سرگودھا کو زخمی ملزم کو پرسوں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔