پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج دوسرا ٹی ٹونٹی

Jul 22, 2025 | 10:10:AM
پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج دوسرا ٹی ٹونٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا, میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

 پہلے ٹی ٹونٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو باآسانی سات وکٹ سے مات دے دی تھی۔

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم پورے بیس اوور بھی نہ کھیل پائی اور آخری اوور میں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش نے ہدف سولہویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر پرویز ایمون نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز بچانے کے لئے پاکستان کو  آج میرپور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں  کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کا پرانا ویڈیو وائرل،بھارتی اداکار پر سخت تنقید