خیبرپختونخوا کے درجنوں رہنما پیپلزپارٹی میں شامل 

Jul 22, 2023 | 18:14:PM
خیبرپختونخوا کے درجنوں رہنما پیپلزپارٹی میں شامل 
کیپشن: پیپلزپارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی رہنماﺅں نے کارکنوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا، سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی ، محمد علی شاہ، شجاع خان اور امجد آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
تفصیلات کے مطابق بونیر کے سیاسی رہنماﺅں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، نئے رہنماﺅں نے بلاول بھٹو کو بونیر میں شمولیتی جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے نئے رہنماﺅں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی اقتدار میں آکر خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے بھی خلع لے لی، چوتھی شادی سے متعلق بھی بول پڑیں