وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ اس اہم ملاقات میں صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں صحت کے شعبے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی دیرینہ معاونت، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔
بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
دونوں فریقین نے پولیو کے خاتمے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے بل گیتس کو بتایا کہ شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
بل گیٹس نے کہا، مؤثر ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل ذرائع سے ٹیکس وصولی، حکمرانی اور عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
