’’پاکستان سٹیل ملزکاخسارہ 8ارب روپےسالانہ ہے‘‘آڈٹ حکام نےرپورٹ پیش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آڈٹ حکام سے پاکستان سٹیل ملز کے آڈٹ کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پاکستان سٹیل ملز کا مالیاتی خسارے کے بارے میں سوال کیا جس پر سیکریٹری وزارت انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کا خسارہ آٹھ ارب روپے سالانہ ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب سٹیل مل کا خسارہ8ارب روپے ہیں تو 10 لاکھ روپے کے پیراز کیوں لیکر آتے ہو جس پر آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ یہ 2000 اور 2001 کے پیراز ہے،25 سال گزر گئے ہیں۔
بعد ازاں ، کمیٹی نے معاملہ سٹیل ملز کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات