نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات کی،نائب وزیراعظم نے تفصیلات ایکس پیغام میں جاری کر دیں۔
ملاقات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہوئی،ایکس پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا ’’میرے عزیز بھائی، ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ، آج امن بورڈ کے دستخطی تقریب کے آغاز سے قبل خوشگوار لمحات شیئر کیے‘‘
نائب وزیراعظم نےلکھاکہ پاکستانی اور ترکیہ اقوام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے،یہ رشتہ دونوں ممالک کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے عزیز اور قابلِ قدر سمجھا جاتا ہے۔

بھی پڑھیں ؛ ترک اداکارہ نےشاہ رخ خان کو’ ’انکل‘‘ کہنے پر وضاحت پیش کردی