ترک اداکارہ نےشاہ رخ خان کو’ ’انکل‘‘ کہنے پر وضاحت پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ترک اداکارہ ہانڈے ارچل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کو ’’انکل‘‘ کہنے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
ہانڈے نے واضح طور پر اعلان کیاہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کو بند کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، خاص طور پر جب اداکارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب میں شاہ رخ خان کی خفیہ طور پر فلمبندی کا معاملہ سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانڈے کو مسکراتے ہوئے اسٹیج پر موجود شاہ رخ خان کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے،اس موقع پر شاہ رخ خان انعامات دینے کے لیے مصری اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سنیل گروور کی نقالی کے بعد عامر خان کا ردعمل سامنے آگیا
یہ منظر مداحوں کے درمیان بہت مقبول ہوا ، ہانڈے نے یہ ویڈیو بعد میں انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کی، جس سے شاہ رخ خان کے مداحوں کا جوش اور بڑھ گیا،تاہم، ایک اسکرین شاٹ میں ہانڈے کی پوسٹ کے ساتھ یہ عبارت لکھی نظر آئی’ ’یہ کون انکل ہیں؟ میں تو بس اپنی دوست آمنہ خلیل کی ویڈیو بنارہی تھی، میں ان کی فین نہیں ہوں‘ ‘اس پر ہانڈے نے ’’ایکس‘‘پر جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ جھوٹ ہے۔