گل پلازہ کے سانحہ کے بعد سی ایم مریم نواز شریف کے آگ سے بچاؤ کیلئے اہم اقدامات

Jan 22, 2026 | 17:49:PM
 گل پلازہ کے سانحہ کے بعد سی ایم مریم نواز شریف کے آگ سے بچاؤ کیلئے اہم اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں  آگ سے درجنوں افراد کے جل مرنے کے سانحہ کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ نے آگ سے بچاؤ اور آگ بجھانے کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ہنگامی احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی  میں  انتظامیہ کے متعلقہ اہلکاروں سے ہنگامی اجلاس  کیا۔ اس اجلاس میں سی ایم مریم نواز شریف نے آتشزدگی سے بچنے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے جن میں سے اہم ترین  پنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس لگانے کا فیصلہ  ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے پنجاب بھرکے واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز (واسا) کے ذمہ دار حکام  کو  ہدایات جاری کر دیں کہ مناسب اور ضروری مقامات پر جدید ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس تعمیر کئے جائیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت ہے کہ ایک  ہزار سے زائد مقامات پر ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گل پلازہ میں آگ کیسے لگی، ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آ گئی 

ہر 400 فٹ پر ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس کی دستیابی کو چیک کرنا واسا کی ذمہ داری ہو گی ۔

ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس تنگ مارکیٹس اور بازاروں میں لگائے جائینگے۔

کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی حالات میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس کو استعمال کیا جا سکے گا ۔ 

اگر کسی کمرشل پلازہ کی اونچائی پچاس فٹ سے زائد ہو گی تو ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس وہ خود لگائے گا ۔

ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس نہ لگانے کی صورت میں پلازہ انتظامیہ پر مقدمہ درج ہو گا۔