سرگودھا میں بھوسے سے لدا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Jan 22, 2026 | 08:49:AM
سرگودھا میں بھوسے سے لدا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوار کاظمی)سرگودھا میں میلو وال سے دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک بھوسے سے لدا ہوا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس پر 12 مزدور سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد عدیل، علی اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی افراد میں محمد سلمان 20 سال، عامر 19 سال، محمد اکبر 18 سال ،محمد نعمان 25 سال ،محمد رمضان 22 سال، تصور عباس 27 سال، عنایت اللہ 27 سال اور محمد نزاکت 21 سال شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری،تحقیقات کا دائرہ وسیع

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں کو پولیس نے تحویل میں لیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔