دوسروں پر چوری کا الزام ، خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم

زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ :مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Jan 22, 2023 | 14:47:PM
دوسروں پر چوری کا الزام ، خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم
کیپشن: مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے ”صادق اور امین“ نے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے ”صادق اور امین“ نے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگائے، اور اعتراف کیا کہ شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر ہاﺅسنگ منصوبے میں لگائے، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی گئی، عوام نے زکوٰۃ کے پیسے شوکت خانم کیلئے دئیے تھے نجی سوسائٹی کے لئے نہیں۔جھوٹا، فراڈیہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا تو کیا ہوا، او صرف 5 کیراٹ کا ہیرہ ہی تو لیا۔

ضرور پڑھیں :خیرات کا پیسہ سرمایہ کاری پر لگانے والےعمران خان صادق اور امین ہیں؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زکوۃ چور کہتا ہے کہ فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی ہی کی، یا ٹرسٹ اور زکوۃ کے پیسے چوری کئے، القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، یا پھر بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری اور ہر عہدہ بیچا تو کیا ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہتے ہیں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں الزام ثابت نہ کرسکے، اور خود عمران خان اِسی لئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کیوں کہ اگر وہ پیش ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔