بابراعظم ارطغرل ہیں باقی سب سپاہی ۔۔۔

Jan 22, 2022 | 09:49:AM
بابر اعظم ، ارطغرل
کیپشن: بابر اعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ارطغرل ہیں باقی سب ان کے سپاہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار۔۔۔پی ایس ایل پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹریو میں کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی سے بھی بات ہوئی تھی انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ گراونڈ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔ روہت شرما کو آو¿ٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آوٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔آئی سی سی نے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟؟