ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔آئی سی سی نے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟؟

Jan 21, 2022 | 09:32:AM
پاک بھارت ، ٹاکرا
کیپشن: پاک بھارت میچ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی اب صرف کھلاڑی۔۔بھارتی میڈیا کی محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریفیں
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی ، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 3 نومبر جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 6 نومبر کوکھیلاجائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ۔۔۔تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل