آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ۔۔۔تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل 

Jan 20, 2022 | 16:01:PM
آئی سی سی ٹیم ، ٹیسٹ
کیپشن: حسن علی ، فواد عالم اور شاہین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ۔ آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ٹیم آف دی ایئر کے کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما ، رشبھ پنت اور ایشون کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کرونا رتنے، مارنس لابوشین،جو روٹ، کائلے جیمیسن بھی ٹیم کا حصہ  ہوں گے ۔پاکستان کے 3 کھلاڑی بھی ٹیسٹ ٹیم میں حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بہت کھیل چکی۔۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا