بہت کھیل چکی۔۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Jan 19, 2022 | 18:10:PM
ریٹائرمنٹ۔اعلان۔ثانیہ مرزا۔فیصلہ۔شعیب ملک
کیپشن: ٹینس سٹار ثانیہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔
ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راو¿نڈ میں شکست کے بعد کیا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا اب مزید کھیلنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے،میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔
واضح رہے ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں،ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔کورونا اب کبھی ختم نہیں ہوگا ۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا