ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔

Jan 20, 2022 | 11:52:AM
ٹینس سٹارنوواک جوکووچ سے متعلق اہم انکشافات
کیپشن: نوواک جوکووچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)   کورونا ویکسین نہ لگوانے پر  آسٹریلیا  سے ڈی پورٹ ہونےوالے نواک جوکوچ سے متعلق تازہ ترین انکشاف نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین سے استشنا سے متعلق آسٹریلیا میں عدالتی جنگ ہارنے والے نواک جوکووچ سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ  کورونا ویکسین سے دور بھاگنے والے ٹینس سٹار  خود ایک ویکسین بنانے والی کمپنی کے مالک نکلے  جو کہ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے اسی فیصد شئیرز کی ملکیت رکھتے ہیں۔

یہ  فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، ٹینس سٹار نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سکول کتنے دنوں کیلئے بند ؟ طلبا کے لئے اہم اعلان
 یاد رہے کہ سربین ٹینس سٹار  کو دو روز قبل ہی ویکسین نہ لگوانے پر  آسٹریلوی حکام نے ڈی پورٹ کر دیا تھا، انہوں نے اس سے پہلے آسٹریلیا میں عدالتی جنگ کا بھی سہارا لیا مگر ان کو اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور یوں وہ رواں برس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے بھی محروم رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی موجیں لگ گئیں۔۔ایک دن سکول ۔۔ ایک دن چھٹی

 ٹینس سٹار نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور آسٹریلیا سے واپس جانے میں متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔